☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب قَوْلِ أَبِي بَكْرٍ في الْجَدِّ:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← وراثت کے مسائل کا بیان← باب قَوْلِ أَبِي بَكْرٍ في الْجَدِّ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 2937 Sunan Darimi
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانُ ، أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، رَجُلٍ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُرَادٍ، ٍسَمِعَ عَلِيًّا، يَقُولُ: "مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَتَقَحَّمَ جَرَاثِيمَ جَهَنَّمَ، فَلْيَقْضِ بَيْنَ الْجَدِّ وَالْإِخْوَةِ.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابونضرۃ نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اور عکرمہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے دادا کو باپ کے درجے میں رکھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2937]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: ] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11250] ، [سعيد بن منصور 40] ، [البيهقي 246/6]
وضاحت
(تشریح حدیث 2936)
اس اثر کا مطلب یہ ہے کہ باپ کی غیر موجودگی میں دادا کو ویسے ہی میراث میں سے حصہ ملے گا جیسے باپ کو ملتا ہے۔
Hadith No.: 2938 Sunan Darimi
مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وُهَيْبٌ ، خَالِدٌ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عِكْرِمَةَ ، أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانُ ، سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ، كُرْدُوسٍ ، أبِى بُرْدَةَ ، أَبِي مُوسَى ، أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقِ
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ.
ح وَعَنْ عِكْرِمَةَ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ "جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا". [إسناده جيد]
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ كُرْدُوسٍ، عَن أبِى بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى: أنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقِ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو باپ کا درجہ دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2938]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2945، 2946، 2947] »
اس اثر کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11251] ، [ابن منصور 43] ، [البيهقي 246/6] ، [المحلی 287/9]
Hadith No.: 2939 Sunan Darimi
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبُو شِهَابٍ ، الشَّيْبَانِيِّ ، أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، كُرْدُوسٍ ، أَبِي مُوسَى ، أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ كُرْدُوسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ "جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مثلِ سابق مروی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2939]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2948] »
ترجمہ و تخریج اوپر ذکر کی جا چکی ہے۔
Hadith No.: 2940 Sunan Darimi
الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي بُرْدَةَ ، مَرْوَانَ ، عُثْمَانَ ، أَبَا بَكْرٍ
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ مَرْوَانَ، عَنْ عُثْمَانَ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ "يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بھی مثلِ سابق سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2940]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2949] »
ترجمہ و تخریج اوپر گزر چکی ہے۔
Hadith No.: 2941 Sunan Darimi
عُبَيْدُ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، إِسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاق ، عُثْمَانَ ، أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عُثْمَانَ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ "يَجْعَلُ الْجِدَّ أَبًا".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مثلِ سابق روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دادا کو باپ کا درجہ دیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2941]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2950] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [ابن منصور 43] ، [الدارقطني 92/4]
Grade: إسناده جيد
Hadith No.: 2942 Sunan Darimi
الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي بُرْدَةَ ، مَرْوَانُ ، عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، أَبِي بَكْرٍ
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: لَقِيتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ بِالْمَدِينَةِ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَبِي مُوسَى، أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّ الْجَدَّ لَا يُنَزَّلُ فِيكُمْ مَنْزِلَةَ الْأَبِ، وَأَنْتَ لَا تُنْكِرُ؟ قَالَ: قُلْتُ: وَلَوْ كُنْتَ أَنْتَ لَمْ تُنْكِرْ، قَالَ مَرْوَانُ: فَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ "جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا، إِذَا لَمْ يَكُنْ دُونَهُ أَبٌ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوبردہ نے کہا: میں نے مدینہ میں مروان بن الحکم سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا: اے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بیٹے! کیا میں تمہیں اس کی خبر نہ دوں کہ دادا تمہارے نزدیک باپ کے درجہ میں نہیں ہوتا اور تم اس کی تردید بھی نہیں کرتے ہو؟ ابوبردہ نے کہا: میں نے عرض کیا: آپ بھی تو ایسا نہیں کرتے، مروان نے جواب دیا: میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے باپ کی غیر موجودگی میں دادا کو باپ کے درجہ میں رکھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2942]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2951] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 2943 Sunan Darimi
الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةُ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، أَبِي نَضْرَةَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، وَعَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ "يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دادا کو باپ کا درجہ دیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2943]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2952] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن منصور 42] ، [المحلی لابن حزم 288/9] ۔ ابن حزم نے ان تمام صحابہ و تابعین کے نام ذکر کئے ہیں جو دادا کو باپ کے درجہ میں رکھتے تھے۔
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 2944 Sunan Darimi
مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وُهَيْبٌ ، أَيُّوبُ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَعَلَهُ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا أَحَدًا خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُهُ خَلِيلًا، وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ، يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ جَعَلَهُ أَبًا، يَعْنِي: الْجَدَّ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا کہ ”اگر میں کسی کو خلیل (جگری دوست) بناتا تو ان کو ہی (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو) خلیل بناتا، لیکن اسلامی اخوت (بھائی ہونا) زیادہ افضل ہے۔“ انہوں نے کہا داد باپ کی طرح ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2944]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2953] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6738] ، [أبويعلی 2584] ، [ابن منصور 48] ، [الحاكم 339/4] ، [المحلی لابن حزم 287/9]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 2945 Sunan Darimi
مُسْلِمٌ ، وُهَيْبٌ ، أَيُّوبُ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ابْنِ الزُّبَيْر ، أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ ابْنِ الزُّبَيْر: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ "جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو باپ کا درجہ دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2945]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2954] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3658] ، [أبويعلی 6805] ، [ابن منصور 47] ، [ابن أبى شيبه 11252] ، [عبدالرزاق 19049] ، [البيهقي 246/6]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 2946 Sunan Darimi
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، الْأَشْعَثُ ، الْحَسَنِ ، أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا الْأَشْعَثُ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: إِنَّ الْجَدَّ قَدْ مَضَتْ سُنَّتُهُ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ "جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا"، وَلَكِنَّ النَّاسَ تَحَيَّرُوا.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: دادا کے بارے میں سنت گذر چکی ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو باپ کا درجہ دیا، لیکن (آج) لوگوں نے اور رائے اختیار کی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2946]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 2955] »
اس اثر کی سند اشعث بن سوار کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن منصور 54] ، اس میں ہے کہ اگر زمامِ حکومت میرے ہاتھ میں ہوتی تو میں دادا کو باپ کا درجہ دیتا۔ اور اس کی سند صحیح ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 2937 سے 2946)
ان تمام آثار اور صحابہ و تابعین رحمہم اللہ کی شہادت سے یہ مسئلہ ثابت ہوا کہ جب میت کا باپ زندہ نہ ہو تو باپ کا حصہ دادا کی طرف لوٹ جاۓ گا، یعنی باپ کی جگہ دادا وارث ہوگا۔
آگے اور تفصیل آ رہی ہے۔
Grade: إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار