بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جنت کے بازار کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان جنت کے بازار کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2875 سنن دارمی
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا". قَالُوا: وَمَا هِيَ، قَالَ: "كُثْبَانٌ مِنْ مِسْكٍ يَخْرُجُونَ إِلَيْهَا فَيَجْتَمِعُونَ فِيهَا، فَيَبْعَثُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ رِيحًا فَتُدْخِلُهُمْ بُيُوتَهُمْ، فَيَقُولُ لَهُمْ أَهْلُوهُمْ: لَقَدْ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا، وَيَقُولُونَ لِأَهْلِيهِمْ مِثْلَ ذَلِكَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک جنت میں ایک بازار ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ مشک کی خوشبو والے ریت کے دو ٹیلے ہیں، لوگ وہاں جائیں گے اور اس میں جمع ہونگے، پھر اللہ تعالیٰ ان کے لئے ایک ہوا چلائے گا جو ان کے گھروں میں داخل ہوگی (جب وہ لوٹ کر آئیں گے) تو ان کی بیویاں کہیں گی: ہمارے پاس سے جانے کے بعد تمہارے حسن و جمال میں بہت اضافہ ہو گیا، اور وہ اپنی بیویوں سے کہیں گے: تم بھی ہمارے بعد ایسے ہی ہوگئیں (یعنی حسن و جمال میں مزید نکھار آ گیا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2875]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط مسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 2883] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2833] ، [شرح السنة 4389] ، [ابن حبان 7425]
الحكم: إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 2876 سنن دارمی
سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی مذکور بالا حدیث کی طرح روایت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2876]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2884] »
تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 2874 سے 2876)
مسلم شریف میں ہے: ہر جمعہ کے دن بہشتی (جنتی) لوگ جمع ہوا کریں گے، پھر شمالی ہوا چلے گی اور وہاں کا گرد و غبار (جو مشک اور زعفران ہے) ان کے چہروں اور کپڑوں پر پڑے گا تو ان کا حسن و جمال دوبالا ہو جائے گا ... إلخ۔
اس سے معلوم ہوا کہ جنت میں بازار بھی ہوگا۔
الحكم: إسناده صحيح