☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت سے ستر ہزار جنت میں جائیں گے
سنن دارمی
کتب← سنن دارمی← دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان← میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت سے ستر ہزار جنت میں جائیں گے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2843 سنن دارمی
الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، وُهَيْبٌ ، خَالِدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْجَدْعَاءِ
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْجَدْعَاءِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ". قَالُوا: سِوَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ:"سِوَايَ".
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن ابی الجدعاء رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے تھے: ”میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت سے بنوتمیم سے زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے“، لوگوں نے عرض کیا: آپ کے علاوہ یا رسول اللہ!، فرمایا: ”ہاں، میرے علاوہ۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2843]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح ووهيب هو: ابن خالد وخالد هو: الحذاء، [مكتبه الشامله نمبر: 2850] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أبى يعلی 6866] ، [ابن حبان 7376] ، [موارد الظمآن 2598] ، [معجم الصحابة 530]
وضاحت
(تشریح حدیث 2842)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کے کتنے خوش نصیبوں کو قیامت کے دن الله تعالیٰ کے حکم سے شفاعت کی اجازت ہوگی اور ان کی شفاعت قبول کی جائے گی۔
یہ مرتبۂ بلند ملا جس کو مل گیا۔
الحكم: إسناده صحيح ووهيب هو: ابن خالد وخالد هو: الحذاء