☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو میں جانتا ہوں اگر تم جان لیتے تو
سنن دارمی
کتب← سنن دارمی← دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان← جو میں جانتا ہوں اگر تم جان لیتے تو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2770 سنن دارمی
أَبُو الْوَلِيدِ ، شُعْبَةُ ، مُوسَى بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا".
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں وہ معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2770]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2777] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4621] ، [مسلم 2359] ، [ابن ماجه 4191] ، [أبويعلی 3105] ، [ابن حبان 5792]
الحكم: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 2771 سنن دارمی
عَفَّانُ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةُ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا.
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مثلِ سابق مروی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2771]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو مكرر ما قبله، [مكتبه الشامله نمبر: 2778] »
تخریج و ترجمہ اوپر گذر چکا ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 2769 سے 2771)
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جنّت و دوزخ کا بچشمِ خود مشاہدہ کیا، الله تعالیٰ کے غضب، حساب و جزاء کا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بخوبی ادراک تھا، اس لئے فرمایا: ”اگر تم کو وہ معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنسنا چھوڑ دو، ہنسو کم اور روؤ زیادہ۔
“
الحكم: إسناده صحيح وهو مكرر ما قبله