بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
صالحین کے گزر جانے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان صالحین کے گزر جانے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2754 سنن دارمی
سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، بَيَانٍ هُوَ: ابْنُ بِشْرٍ الْأَحْمَسِيُّ ، قَيْسٍ ، مِرْدَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ بَيَانٍ هُوَ: ابْنُ بِشْرٍ الْأَحْمَسِيُّ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ مِرْدَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا وَيَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ الشَّعِيرِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اچھے (صالح) لوگ یکے بعد دیگرے گزرتے جائیں گے اور ان کے بعد جو کے بھوسے کے مانند لوگ باقی رہ جائیں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2754]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2761] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6434] ، [ابن حبان 6852] ، [الحاكم 401/4] ، [معجم الصحابة لابن قانع 1086]
وضاحت
(تشریح حدیث 2753)
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیشین گوئی صحیح ثابت ہوتی جا رہی ہے۔
اچھے لوگ اٹھتے چلے جا رہے ہیں۔
عصرِ حاضر میں کئی دہائیوں سے یہ منظر صاف نظر آ رہا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح