☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس کے ساتھ اللہ بھلائی چاہتا اس کو دین کی سمجھ دیتا ہے
سنن دارمی
کتب← سنن دارمی← دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان← جس کے ساتھ اللہ بھلائی چاہتا اس کو دین کی سمجھ دیتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2741 سنن دارمی
سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا، يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ".
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ جس کی بہتری چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ دیتا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2741]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2748] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2647] ، [طبراني 392/11، 10786] ، [شرح السنة 132] ۔ یہی حدیث سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 71] ، [مسلم 98/1037]
وضاحت
(تشریح حدیث 2740)
دین کی سمجھ دیتا ہے، یعنی الله تعالیٰ اس کو علمِ دین عطا فرماتا ہے اور بصیرتِ کامل، فہمِ راشد، ذہنِ ثاقب اور حافظہ قوی دیتا ہے، اور علومِ دینیہ و احکامِ شرعیہ سے اس کا سینہ نورانی ہو جاتا ہے۔
حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: فقیہ تو وہ ہے جو دنیا سے زاہد ہو، آخرت کی طرف راغب ہو، اور عبادت پر مداوم ہو۔
محدثین سے منقول ہے کہ فقہ الرجل سے مراد اس کی بصیرت ہے۔
«(ملخص من وحيدي)» ۔
الحكم: إسناده صحيح