بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اگر تم میں سے کوئی اپنا پیٹ پیپ اور خون سے بھرے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں اگر تم میں سے کوئی اپنا پیٹ پیپ اور خون سے بھرے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2740 سنن دارمی
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَنْظَلَةُ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ، عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا أَوْ دَمًا خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کوئی شخص اپنا پیٹ پیپ اور خون سے بھرے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ اس کو شعر سے بھرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2740]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2747] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6154] ، [أبوداؤد 5009] ، [أبويعلی 5516]
وضاحت
(تشریح حدیث 2739)
اس وعید سے مقصود ایسے اشعار اور غزلیں ہیں جو عشق و فسق سے بھری ہوں، یا جن میں بے جا مدح و ذم ہو، اچھا شعر کہنا اور یاد کرنا اس وعید میں داخل نہیں، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو شعر کہنے کی اجازت دی، اور حدیث کے اس ٹکڑے «إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً» سے بھی شعر و شاعری کا جواز نکلتا ہے۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح