بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جب کسی جگہ پڑاؤ ڈالیں تو دو رکعت نماز پڑھ لیں
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں جب کسی جگہ پڑاؤ ڈالیں تو دو رکعت نماز پڑھ لیں
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2716 سنن دارمی
أَبُو عَاصِمٍ ، عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا، لَمْ يَرْتَحِلْ مِنْهُ حَتَّى يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ، أَوْ يُوَدِّعَ الْمَنْزِلَ بِرَكْعَتَيْنِ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ ضَعِيفٌ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر میں کسی مقام پر اترتے تو وہاں سے کوچ نہ کرتے جب تک کہ دو رکعت نماز نہ پڑھ لیتے یا اس مقام سے دو رکعت نماز پڑھ کر رخصت ہوتے۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس کی سند میں عثمان بن سعد ضعیف ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2716]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عثمان بن سعد، [مكتبه الشامله نمبر: 2723] »
اس حدیث کی سند جیسا کہ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا عثمان بن سعد کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1205] ، [نسائي 497 وفيه: لم يرتحل حتى يصلي الظهر] ، [طبراني فى الأوسط 3465] ، [كشف الاستار 747] ، [ابن عدي 1817/5] ، [العقيلي 205/3] ، [أبويعلی 4315] ، [مجمع الزوائد 3725]
الحكم: إسناده ضعيف لضعف عثمان بن سعد