بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2556 سنن دارمی
أَبُو الْوَلِيدِ ، عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ سَلَّ عَلَيْنَا السِّلَاحَ، فَلَيْسَ مِنَّا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ایاس بن سلمہ نے اپنے والد سے روایت کیا، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ہمارے اوپر اسلحہ تان لیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2556]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2562] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 7053] ، [مسلم 99] ، [أبوعوانه 58/1] ، [طبراني 16/7، 6344] ، [أحمد 46/4] ، [أبويعلی 7261، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2555)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کا ایک دوسرے پر اصلحہ اٹھانا، یا نکالنا جائز نہیں۔
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: جو شخص مسلمان پر ناحق ہتھیار اٹھا دے اور اسے حلال نہ جانے تو گنہگار ہے، اور جو حلال جانے تو وہ کافر ہے، اور یہ حدیث حلال جاننے والے پر محمول ہے، یا اس سے مراد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ ہمارے طریقے پر نہیں ہے۔
الحكم: إسناده صحيح