بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2550 سنن دارمی
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْلا الْهِجْرَةُ، لَكُنْتُ امْرَءًا مِنَ الْأَنْصَارِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2550]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2556] »
اس روایت کی سند حسن اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3779] ، [أبويعلی 6318] ، [ابن حبان 7369] ، [الموارد 2292]
وضاحت
(تشریح حدیث 2549)
اس حدیث سے انصار کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اسی حدیث میں ہے کہ اگر سارے لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں انصار ہی کی وادی میں چلوں گا۔
الحكم: إسناده حسن ولكن الحديث صحيح