بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مال غنیمت تقسیم سے پہلے اس میں سے کچھ کھانے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل مال غنیمت تقسیم سے پہلے اس میں سے کچھ کھانے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2536 سنن دارمی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، سُلَيْمَانُ هُوَ: ابْنُ الْمُغِيرَةِ ، حُمَيْدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ هُوَ: ابْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ:"دُلِّيَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ يَوْمَ خَيْبَرَ. قَالَ: فَأَتَيْتُهُ فَالْتَزَمْتُهُ. قَالَ: ثُمَّ قُلْتُ: لا أُعْطِي مِنْ هَذَا أَحَدًا الْيَوْمَ شَيْئًا، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْتَسِمُ إِلَيَّ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: أَرْجُو أَنْ يَكُونَ حُمَيْدٌ سَمِعَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے کہا: خیبر کے دن چربی کی ایک کپی پھینکی گئی، میں آیا اور اسے جھپٹ لیا اور میں نے کہا: آج اس میں سے کسی کو کچھ نہ دوں گا، پیچھے مڑ کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا رہے تھے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: امید ہے کہ حمید (بن ہلال) نے سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے یہ سنا ہوگا۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2536]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2542] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3153، 4214] ، [مسلم 1772] ، [أبوداؤد 2702] ، [أحمد 56/5، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2535)
جمہور علماء کا یہی فتویٰ ہے کہ صرف کھانے پینے کی معمولی چیزوں کو غنیمت پانے والے قبل از تقسیم لے اور کھا سکتے ہیں، اسی طرح چارا ہے، اسے بھی اپنے جانوروں کو کھلا سکتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مسکرانا، اور ان کو اس کپی پر قبضہ کر لینے سے نہ روکنا اس کی دلیل ہے کہ کھانے پینے کی چیز تقسیم سے قبل لی جا سکتی ہے۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح