بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سوئی اور دھاگہ تک مال غنیمت کا ادا کر دینے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل سوئی اور دھاگہ تک مال غنیمت کا ادا کر دینے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2523 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، أَبِي سَلامٍ ، أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عُبَادَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي سَلامٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: "أَدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمَخِيطَ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ فَإِنَّهُ عَارٌ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عباده رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سوئی اور دھاگے کو بھی ادا کر دو اور خیانت سے بچو جو کہ قیامت کے دن خیانت کرنے والوں کے لئے عار ہوگی۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2523]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2530] »
اس حدیث کی سند حسن ہے، اور امام بخاری نے [التاريخ الكبير 57/8] میں اس روایت کو تعلیقاً ذکر کیا ہے۔
وضاحت
(تشریح حدیث 2522)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مالِ غنیمت میں خیانت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
مالِ غنیمت پانے والے کو چاہیے کہ وہ ہر چھوٹی بڑی چیز جمع کر دے، چاہے وہ دھاگہ اور سوئی کیوں نہ ہو، اور بالکل خیانت نہ کرے۔
مزید تفصیل آگے آ رہی ہے۔