بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مال غنیمت میں غلام اور بچوں کے سہم (حصے) کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل مال غنیمت میں غلام اور بچوں کے سہم (حصے) کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2511 سنن دارمی
إِسْمَاعِيل بْنُ خَلِيلٍ ، حَفْصٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدٍ ، عُمَيْرٍ
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ خَلِيلٍ، أَخْبَرَنَا حَفْصٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ، قَالَ: شَهِدْتُ خَيْبَرَ وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوكٌ فَأَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُرْثِيِّ الْمَتَاعِ، وَأَعْطَانِي سَيْفًا، فَقَالَ: "تَقَلَّدْ بِهَذَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عمیر ابواللحم کے آزاد کردہ غلام نے کہا: میں جب (جنگ) خیبر میں حاضر ہوا اس وقت (اپنے مالک کا) غلام تھا، چنانچہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خانگی اسباب میں سے ایک تلوار عطا فرمائی اور فرمایا: اسے لٹکا لو۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2511]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2518] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2730] ، [ترمذي 1557] ، [ابن ماجه 2855] ، [ابن حبان 4831] ، [موارد الظمآن 1669]
وضاحت
(تشریح احادیث 2509 سے 2511)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مالِ غنیمت میں سے غلاموں کا کوئی حصہ نہیں۔
ہاں انعام کے طور پر انہیں کچھ دیا جا سکتا ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمیر کو تلوار عطا فرمائی، اسی طرح بچے اور عورتوں کا بھی مالِ غنیمت میں سے کوئی حصہ نہیں ہے، انہیں انعام کے طور پر کچھ دیا جائے گا۔
جمہور علماء اور اہلِ حدیث کا یہی مسلک ہے، جیسا کہ ابوداؤد میں تشریح ہے۔
والله اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح