بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کوئی شخص فتح حاصل ہونے کے بعد شریک ہو، کیا اس کو حصہ دیا جائے گا؟
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل کوئی شخص فتح حاصل ہونے کے بعد شریک ہو، کیا اس کو حصہ دیا جائے گا؟
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2510 سنن دارمی
حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: "مَا شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَغْنَمًا إِلَّا قَسَمَ لِي، إِلا يَوْمَ خَيْبَرَ، فَإِنَّهَا كَانَتْ لِأَهْلِ الْحُدَيْبِيَةِ خَاصَّةً، وَكَانَ أَبُو مُوسَى وَأَبُو هُرَيْرَةً جَاءَا بَيْنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَخَيْبَرَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جس مالِ غنیمت کی تقسیم کے وقت بھی حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حصہ دیا سوائے یومِ خیبر کے جو صرف حدیبیہ والوں کے لئے خاص تھا، اور سیدنا ابوموسیٰ و سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما حدیبیہ اور خیبر کے درمیان آ ئے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2510]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف علي بن زيد وهو: ابن جدعان، [مكتبه الشامله نمبر: 2517] »
یہ روایت علی بن زید بن جدعان کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أحمد 535/2] و [المعرفة و التاريخ للفسوي 160/3] ۔ نیز یہ روایت خلافِ واقع ہے کیونکہ سیدنا ابوموسیٰ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما خیبر فتح ہونے کے بعد خیبر میں پہنچے تھے۔ اسی طرح سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بھی حبشہ سے آئے تھے اور ان سب کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حصہ دیا تھا۔ بعض علماء نے کہا: ان سب کو حصہ اس لئے دیا تھا کیونکہ اس وقت تک مالِ غنیمت تقسیم نہیں ہوا تھا، اور بعض نے کہا کہ اس خمس میں سے دیا تھا جو اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہے، اور بعض نے کہا: کیونکہ یہ حضرات بڑی مشقت و مصیبتیں برداشت کر کے خیبر آئے تھے اس لئے ان کو حصہ دیا گیا۔ (وحیدی - [شرح سنن أبى داؤد 2725] )
الحكم: إسناده ضعيف لضعف علي بن زيد وهو: ابن جدعان