بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مال غنیمت ہم سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھا
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل مال غنیمت ہم سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2503 سنن دارمی
يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، سُلَيْمَانَ ، مُجَاهِدٍ ، عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَبِي ذَرٍّ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ، وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ شَهْرًا، يُرْعَبُ مِنِّي الْعَدُوُّ مَسِيرَةَ شَهْرٍ. وَقِيلَ لِي: سَلْ تُعْطَهْ. فَاخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي، وَهِيَ نَائِلَةٌ مِنْكُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى مَنْ لَمْ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کونہیں دی گئیں، مجھے سرخ و سیاہ ہر شخص کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا ہے، اور میرے لئے ساری زمین سجدہ گاہ اور پاک کردی گئی، اور میرے لئے غنائم (مالِ غنیمت) حلال کر دیئے گئے جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھے، اور مجھے مدد دی گئی رعب سے ایک ماہ کی مسافت تک، دشمن مجھ سے ایک مہینے کی مسافت تک ڈرتا ہے، اور مجھ سے کہا گیا: مانگئے آپ کو عطا کیا جائے گا، لیکن میں نے اپنی اس دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لئے چھپا کر رکھ لیا ہے جو ان شاء الله تم میں سے ہر اس شخص کو حاصل ہوگی جو اللہ کے ساتھ شرک نہ کرے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2503]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2510] »
اس حدیث کی سند صحیح اور اس حدیث کا شاہد متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 335] ، [مسلم 521، عن جابر رضي الله عنه] ، [ابن حبان 6462] ، [أحمد 148/5، 61] ، [الحميدي 975] ، [البزار 3461، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2502)
اس حدیث میں پانچ خصوصیات ذکر کی گئی ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ کسی پیغمبر کو نہیں ملیں: (1) پہلے نبی ہر قوم کے لئے خاص ہوتا تھا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نبوت سب اقوام جن و انسان کے لئے عام ہے: «﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ﴾ [سبأ: 28] » احمر اور اسود سے مراد روئے زمین کے تمام افراد ہیں چاہے گورے ہوں یا کالے، سرد ملکوں کے لوگ سرخ گورے اور گرم ملکوں کے باشندے کالے ہوتے ہیں، یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نبوت سب کے لئے عام ہے۔
(2) ساری زمین آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے سجدہ گاہ بنادی گئی، اب جہاں کہیں بھی نماز کا وقت ہو جائے، پانی بھی نہ ملے تو تیمّم کر کے ہر پاک زمین پر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
(3) مالِ غنیمت پہلی امتوں کے لئے حلال نہ تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کے لئے حلال کر دیا گیا۔
(4) ایک ایک ماہ کی مسافت تک دشمن کے دلوں میں خوف ڈال دیا گیا۔
(5) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شفاعت عطا کی گئی جو روزِ محشر کے لئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بچا کر اپنی امت کے لئے رکھ لی ہے، جس وقت سارا عالم پریشانی میں مبتلا ہوگا، نفسی نفسی اور اللہم سلم سلم ہر فرد پکار رہا ہوگا، اور کسی بھی رسول یا نبی کو شفاعت کی جرأت نہ ہوگی، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم الله تعالیٰ کی اجازت سے سفارش کریں گے اور وہ قبول کی جائے گی۔
الحكم: إسناده صحيح