☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب في النَّهْيِ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ في السِّقَاءِ:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← مشروبات کا بیان← باب في النَّهْيِ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ في السِّقَاءِ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 2154 Sunan Darimi
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَتَادَةُ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى أَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مشک کے منہ سے (منہ لگا کر) پینے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2154]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2163] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5629] ، [أبوداؤد 3719] ، [ترمذي 1825] ، [نسائي 4460] ، [أحمد 241/1] ، [طبراني 306/11، 11819، وغيرهم]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 2155 Sunan Darimi
مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وُهَيْبٌ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عِكْرِمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مشک کے منہ سے لگ کر پینے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2155]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2164] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5627، 5628] ، [الحميدي 1175، وغيرهم]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 2156 Sunan Darimi
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مشکوں کے اختناث سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2156]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2165] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6525] ، [مسلم 2023] ، [أبوداؤد 3720] ، [ترمذي 1890] ، [ابن حبان 5317] ، [الحميدي 996]
وضاحت
(تشریح احادیث 2153 سے 2156)
بخاری شریف میں ہے کہ معمر یا کسی اور نے کہا: اختناث: مشک سے منہ لگا کر پانی پینے کو کہتے ہیں۔
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مشک سے منہ لگا کر پانی پینا درست نہیں خواہ حکمت کچھ بھی ہو، ایک روایت میں ہے کہ ایک شخص نے مشک سے منہ لگا کر پانی پیا تو سانپ کا بچہ پیٹ میں چلا گیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مشک سے منہ لگا کر پانی پینے سے سختی سے منع کر دیا، نیز یہ کہ اس طرح پانی پینے سے پھندا یا گٹا لگ جانے کا بھی اندیشہ ہے، اسی لئے پانی پینے کے آداب میں سے یہ ہے کہ آدمی بیٹھ کر پیالے یا گلاس سے تین بار سانس لے کر پانی پئے۔
واللہ اعلم۔
Grade: إسناده صحيح