☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بنا وضو کھانے اور پینے کا بیان
سنن دارمی
کتب← سنن دارمی← کھانا کھانے کے آداب← بنا وضو کھانے اور پینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2113 سنن دارمی
قَبِيصَةُ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحُوَيْرِثِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْبِرَازِ فَقُدِّمَ إِلَيْهِ طَعَامٌ، فَقِيلَ لَهُ: أَلَا تَوَضَّأُ؟ قَالَ: فَقَالَ: "أُصَلِّي فَأَتَوَضَّأُ؟". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: إِنَّمَا هُوَ سَعِيدُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ.
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیت الخلاء سے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، اور عرض کیا گیا: آپ وضونہیں کریں گے؟ راوی نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نماز پڑھوں گا جو وضو کروں؟“ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: سند میں مذکور راوی سعید بن الحويرث ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2113]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2120] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 374] ، [ابن حبان 5208] ، [الحميدي 484]
وضاحت
(تشریح حدیث 2112)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مجھے نماز تھوڑے ہی پڑھنی ہے جو اس کے لئے وضوء کروں، لہٰذا معلوم ہوا کہ بلا وضو کھانا پینا درست ہے، ہاں منہ ہاتھ دھو لینے میں کوئی حرج نہیں بلکہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا سنّت ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2114 سنن دارمی
أَبُو نُعَيْمٍ ، سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبَا عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ: وَسَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ يُحَدِّثُ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، بِإِسْنَادِهِ.
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابونعیم اور ابوعاصم نے بھی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2114]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح. رجاله ثقات ولكن ابن جريح قد عنعن، [مكتبه الشامله نمبر: 2121، 2122] »
تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح. رجاله ثقات ولكن ابن جريح قد عنعن