بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جو شخص اپنے آگے سے کھاتا ہے اس کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کھانا کھانے کے آداب جو شخص اپنے آگے سے کھاتا ہے اس کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2082 سنن دارمی
خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مَالِكٌ ، وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ: "سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے کہا: الله کا نام لو اور اپنے آگے سے کھاؤ۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2082]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 2089] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے، اور (2058) پرگذر چکی ہے۔ کسی دوسرے کے سامنے سے کھانا بے ادبی شمار ہوتا ہے۔ اگر کھانا مختلف ہو تو دوسرے کے سامنے سے اٹھایا جاسکتا ہے۔
الحكم: إسناده قوي