بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
طوافِ افاضہ (یا زیارۃ) کے بعد عورت کو حیض آ جائے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں طوافِ افاضہ (یا زیارۃ) کے بعد عورت کو حیض آ جائے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1955 سنن دارمی
يَعْلَى ، الْأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا يَعْلَى , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ النَّفْرِ، قَالَتْ: أَيْ حَلْقَى، أَيْ عَقْرَى! بِلُغَةٍ لَهُنَّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَسْتِ قَدْ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ؟"قَالَتْ: بَلَى. قَالَ:"فَارْكَبِي".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا، جب کوچ کرنے کا دن آیا تو انہوں نے اپنی زبان میں کہا: یہ کیسی بدبختی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے قربانی کے دن طواف نہیں کیا تھا؟ عرض کیا: جی ہاں (طواف زیاره کر لیا تھا)، فرمایا: پھر چلو سوار ہو جاؤ۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1955]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1959] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث بھی متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 328، 1757] ، [مسلم 128، 1211] ، [ابن ماجه 3072] ، [أبويعلی 452] ، [الحميدي 203]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1956 سنن دارمی
سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، بِنَحْوِهِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایسے ہی مروی ہے۔ ترجمہ اوپر گزر چکا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1956]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1960] »
تخریج اوپر ذکر کی جا چکی ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 1954 سے 1956)
عقری کے معنی زخمی، یا حلق کی چوٹ، یا اپنی قوم کو تباہ کرنے والی یا زخمی کرنے والی کے ہیں، یا بانجھ جس کے اولاد نہ ہو۔
اور حلقی یعنی سر منڈھی ہوئی۔
یہ دونوں لفظ یہودیوں کی زبان میں عورت سے خفگی کے وقت بولے جاتے ہیں۔
اس روایت میں ہے کہ ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے لئے خود یہ الفاظ استعمال کئے لیکن صحیحین اور دوسری روایات میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ سمجھتے ہوئے خفگی کے طور پر یہ الفاظ کہے تھے کہ یہ ہمیں کوچ کرنے سے روک دیں گی۔
کیونکہ حاجی طوافِ افاضہ سے پہلے کوچ نہیں کر سکتا، لیکن جب محسنِ انسانیت حبیبِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ معلوم ہوا کہ وہ طوافِ افاضہ کر چکی ہیں اور طوافِ وداع باقی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: طوافِ زیارہ کر چکی ہیں تو کوچ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
اس سے معلوم ہوا کہ حائضہ اگر طوافِ وداع نہ کر سکے تو کوئی حرج نہیں، وہ سفر کر سکتی ہے اور اس کا حج صحیح و کامل ہے۔
الحكم: إسناده صحيح