بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1955 — طوافِ افاضہ (یا زیارۃ) کے بعد عورت کو حیض آ جائے
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں طوافِ افاضہ (یا زیارۃ) کے بعد عورت کو حیض آ جائے حدیث 1955
حدیث نمبر: 1955 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَعْلَى ، الْأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا يَعْلَى , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ النَّفْرِ، قَالَتْ: أَيْ حَلْقَى، أَيْ عَقْرَى! بِلُغَةٍ لَهُنَّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَسْتِ قَدْ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ؟"قَالَتْ: بَلَى. قَالَ:"فَارْكَبِي".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا، جب کوچ کرنے کا دن آیا تو انہوں نے اپنی زبان میں کہا: یہ کیسی بدبختی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے قربانی کے دن طواف نہیں کیا تھا؟ عرض کیا: جی ہاں (طواف زیاره کر لیا تھا)، فرمایا: پھر چلو سوار ہو جاؤ۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1955]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1959] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث بھی متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 328، 1757] ، [مسلم 128، 1211] ، [ابن ماجه 3072] ، [أبويعلی 452] ، [الحميدي 203]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1954) باب پر واپس اگلی حدیث (1956) →