☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب الْمِيقَاتِ في الْعُمْرَةِ:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← حج اور عمرہ کے بیان میں← باب الْمِيقَاتِ في الْعُمْرَةِ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 1899 Sunan Darimi
مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "خَرَجَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ حِينَ أَنْشَأَ مُعْتَمِرًا، فَدَخَلَ مَكَّةَ لَيْلًا، فَقَضَى عُمْرَتَهُ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ لَيْلَتِهِ، فَأَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَةِ كَبَائِتٍ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا محرش کعبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب عمرے کا ارادہ کیا تو جعرانہ سے نکلے اور مکہ میں رات میں داخل ہوئے، اپنا عمرہ پورا کیا پھر اسی رات میں واپس جعرانہ لوٹ آئے، گویا کہ جعرانہ ہی میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات گزاری۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1899]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1903] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 935] ، [نسائي 2863] ، [الحميدي 886] ، [معجم الصحابة لابن قانع 1052]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1900 Sunan Darimi
صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ يَقُولُ:"أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُرْدِفَ عَائِشَةَ فَأُعْمِرَهَا مِنْ التَّنْعِيمِ". قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ شُعْبَةُ يُعْجِبُهُ مِثْلَ هَذَا الْإِسْنَادِ.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیچھے بٹھا کر لے جاؤں اور انہیں تنعیم سے عمرہ کروا دوں۔ سفیان نے کہا: شعبہ رحمۃ اللہ علیہ اس طرح کی اسناد پسند کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1900]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1904] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1784] ، [مسلم 2928] ، [ترمذي 934] ، [ابن ماجه 2999] ، [أحمد 406/6] ، [طبراني 367] ۔ اور عمرو: ابن دینار ہیں۔
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1901 Sunan Darimi
أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، دَاوُدُ الْعَطَّارُ ، ابْنِ خُثَيْمٍ ، يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، أَبِيهَا
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ، عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ: "أَرْدِفْ أُخْتَكَ يَعْنِي: عَائِشَةَ وَأَعْمِرْهَا مِنْ التَّنْعِيمِ، فَإِذَا هَبَطْتَ مِنْ الْأَكَمَةِ، فَمُرْهَا فَلْتُحْرِمْ، فَإِنَّهَا عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
حفصہ بنت عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہم نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے والد سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اپنی بہن یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیچھے بٹھاؤ اور تنعیم سے عمرہ کرا لاؤ، جب وہ ٹیلوں سے اتریں تو ان سے کہنا کہ احرام باندھ لیں، بیشک یہ عمرہ قبول ہو گا۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1901]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1905] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1995] ، [أحمد 198/1] ، [طحاوي 240/2] ، [بيهقي 357/4]
وضاحت
(تشریح احادیث 1898 سے 1901)
احادیث الباب سے معلوم ہوا کہ مکہ میں مقیم حاجی کو عمرے کے لئے حدودِ حرم سے باہر جانا ہوگا، اور اس کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جعرانہ سے خود عمرہ کیا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے حکم فرمایا کہ تنعیم سے احرام باندھ کر آ ئیں اور عمرہ کر لیں، یہ عمره ان شاء اللہ صحیح ہوگا، عمرہ کرنا باعثِ خیر و برکت ہے لیکن آج کل لوگ کثرت سے تنعیم جاجا کر عمرے لاتے ہیں یہ درست نہیں، علمائے کرام نے اس کو مکروہ کہا ہے، دور سے آنے والے حجاج کرام مدینہ سے آتے ہوئے اگر عمرہ کریں تو زیادہ بہتر ہے، یا اگر ایسا موقع نہ ملے تو ایک عمرہ مذکورہ بالا میقات سے کر سکتے ہیں۔
«(واللّٰه أعلم وعلمه أتم)» ۔
Grade: إسناده صحيح