بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1899 — عمرے کے لئے میقات کا بیان
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں عمرے کے لئے میقات کا بیان حدیث 1899
حدیث نمبر: 1899 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "خَرَجَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ حِينَ أَنْشَأَ مُعْتَمِرًا، فَدَخَلَ مَكَّةَ لَيْلًا، فَقَضَى عُمْرَتَهُ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ لَيْلَتِهِ، فَأَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَةِ كَبَائِتٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا محرش کعبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب عمرے کا ارادہ کیا تو جعرانہ سے نکلے اور مکہ میں رات میں داخل ہوئے، اپنا عمرہ پورا کیا پھر اسی رات میں واپس جعرانہ لوٹ آئے، گویا کہ جعرانہ ہی میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات گزاری۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1899]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1903] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 935] ، [نسائي 2863] ، [الحميدي 886] ، [معجم الصحابة لابن قانع 1052]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1898) باب پر واپس اگلی حدیث (1900) →