بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1897 سنن دارمی
أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِامْرَأَةٍ: "اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک عورت سے کہا: رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1897]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1901] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1782] ، [مسلم 1256] ، [نسائي 2109] ، [ابن ماجه 2994] ، [ابن حبان 3700]
وضاحت
(تشریح حدیث 1896)
یعنی ثواب میں رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے، اور مذکورہ خاتون انصار میں سے تھیں اور اُم سنان یا اُم سلیم ان کا نام تھا۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1898 سنن دارمی
أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق ، عِيسَى بْنِ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقَلٍ الْأَسَدِيِّ أَسَدُ خُزَيْمَةَ ، يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ ، أُمِّ مَعْقَلٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ عِيسَى بْنِ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقَلٍ الْأَسَدِيِّ أَسَدُ خُزَيْمَةَ، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ مَعْقَلٍ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ ام معقل رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1898]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد لولا عنعنة ابن إسحاق، [مكتبه الشامله نمبر: 1902] »
اس روایت کی سند میں کلام ہے، لیکن حدیث کا معنی صحیح ہے جیسا کہ اوپر گذر چکا ہے۔ حوالہ دیکھئے: [أبوداؤد 1989] ، [أحمد 405/6]
وضاحت
(تشریح حدیث 1897)
اس حدیث سے رمضان میں عمرے کی فضیلت ثابت ہوئی، جس ماہِ مبارک میں نوافل کا درجہ فرائض کے برابر ہو جاتا ہے اور فرائض کا ستر گنا زیادہ ثواب ہو جاتا ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دونگا۔
اس لئے رمضان میں جو بھی نیک کام کیا جائے اس کا بہت بڑا اجر ہے، صدقہ و خیرات اور عمرہ اسی فضیلت میں داخل ہیں۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده جيد لولا عنعنة ابن إسحاق