بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1897 — رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت حدیث 1897
حدیث نمبر: 1897 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِامْرَأَةٍ: "اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک عورت سے کہا: رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1897]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1901] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1782] ، [مسلم 1256] ، [نسائي 2109] ، [ابن ماجه 2994] ، [ابن حبان 3700]
وضاحت
(تشریح حدیث 1896)
یعنی ثواب میں رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے، اور مذکورہ خاتون انصار میں سے تھیں اور اُم سنان یا اُم سلیم ان کا نام تھا۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1896) باب پر واپس اگلی حدیث (1898) →