مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، زُهَيْرٌ ، أَبِي إِسْحَاق ، زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ، أَبُو إِسْحَاق
أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، يَقُولُ: "حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ هِجْرَتِهِ حَجَّةً". قَالَ: وَقَالَ أَبُو إِسْحَاق: "حَجَّ قَبْلَ هِجْرَتِهِ حَجَّةً"..
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابواسحاق نے کہا: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہجرت کے بعد صرف ایک مرتبہ حج کیا، راوی نے کہا: اور ابواسحاق نے کہا: ہجرت سے پہلے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مرتبہ کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1824]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1827] »
پہلے جزء کی سند صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4404] ، [مسلم 1254] ، [أبويعلی 1693] ، [ابن حبان 7174] ، اور دوسرا جز ء ابواسحاق کا قول بھی موصولاً مروی ہے۔ دیکھئے: [بخاري و مسلم نفس الرقم] و [فتح الباري 107/8] ، [دلائل النبوة 453/5]
الحكم: إسناده صحيح