☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان
سنن دارمی
کتب← سنن دارمی← روزے کے مسائل← عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1791 سنن دارمی
سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَزَعَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَزَعَةَ مَوْلَى زِيَادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا صَوْمَ يَوْمَيْنِ: يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ النَّحْرِ".
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دو دن روزہ رکھنا جائز نہیں عید الفطر اور عید قربان کے دن۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1791]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1794] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1992، 1995] ، [مسلم 1137] ، [أبوداؤد 2417] ، [ترمذي 772] ، [ابن ماجه 1721] ، [أبويعلی 1160] ، [ابن حبان 1617] ، [الحميدي 767]
وضاحت
(تشریح حدیث 1790)
اس حدیث سے عیدین کے دنوں میں روزہ رکھنے کی ممانعت معلوم ہوئی اور یہ نہی تحریمی ہے، یعنی عید کے دن کسی بھی صورت میں روزہ رکھنا ناجائز ہی نہیں بلکہ حرام ہے کیونکہ یہ دن مسلمانوں کے کھانے پینے اور کھیلنے کے دن ہیں۔
الحكم: إسناده صحيح