☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خطبہ مختصر دینے کا بیان
سنن دارمی
کتب← سنن دارمی← نماز کے مسائل← خطبہ مختصر دینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1595 سنن دارمی
الْعَلَاءُ بْنُ عُصَيْمٍ الْجُعْفِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ ، أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أبْجَرَ ، وَاصِلِ بْنِ حَيَّانَ ، أَبِي وَائِلٍ ، عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ
أَخْبَرَنَا الْعَلَاءُ بْنُ عُصَيْمٍ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ، حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أبْجَرَ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: خَطَبَنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَأَبْلَغَ وَأَوْجَزَ، فَقُلْنَا: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ، لَوْ كُنْتَ نَفَّسْتَ شَيْئًا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ، وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ، فَأَطِيلُوا هَذِهِ الصَّلَاةَ، وَاقْصُرُوا هَذِهِ الْخُطَبَ، فَإِنَّ مِنْ الْبَيَانِ لَسِحْرًا".
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابووائل نے کہا: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے ہمیں بہت مختصر اور نہایت بلیغ خطبہ دیا تو ہم نے کہا: اے ابویقظان! اس خطبہ کو اگر اور لمبا کرتے تو اچھا تھا؟ کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا، آپ فرماتے تھے کہ: ”آدمی کا نماز کو لمبا کرنا اور خطبے کو مختصر کرنا اس کے سمجھ دار ہونے کی نشانی ہے، سو تم اس نماز کو لمبا کرو اور ان خطبوں کو چھوٹا کرو، اور بعض بیان جادو (اثر) ہوتا ہے۔“ (یعنی بعض مختصر کلام بھی جادو کی طرح اثر کرتا ہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1597] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 869] ، [أبويعلی 1642] ، [ابن حبان 2791]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1596 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ:"صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا".
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر بن سمرة رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز بھی درمیانی اور خطبہ بھی در میانہ (متوسط) تھا (یعنی نہ لمبا اور نہ بہت مختصر)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1596]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1598] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسلم 866] ، [ترمذي 507] ، [نسائي 1581] ، [ابن حبان 2802] ، [معرفة السنن و الآثار 6805]
وضاحت
(تشریح احادیث 1594 سے 1596)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ جمعہ کا خطبہ زیادہ لمبا نہ ہونا چاہیے، نیز «وَ إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا» میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خطیب ایسا اسلوب اور بیان اختیار کرے جو مؤثر ہو اور معلومات سے پُر، عبرت و موعظت سے بھر پور ہو، اور یہ ہی خطیب کی سمجھداری ہے کہ اختصار کے باوجود خطبہ فائدہ مند ہو اور نماز اطمینان و سکون کے ساتھ، تعدیلِ ارکان کی رعایت کے ساتھ نسبتاً لمبی ہو۔
رٹے رٹائے عربی میں خطبے پڑھنا جن کو سامعین سمجھ نہ سکیں خطبے کی روح کے منافی ہیں۔
(واللہ اعلم)۔
الحكم: إسناده جيد