بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نفلی نماز بیٹھ کر پڑھنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل نفلی نماز بیٹھ کر پڑھنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1423 سنن دارمی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، اللَّيْثُ ، يُونُسُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ، الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ ، حَفْصَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ، أَنَّ حَفْصَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: "لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي سُبْحَتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ، حَتَّى كَانَ قَبْلَ أَنْ يُتَوَفَّى بِعَامٍ وَاحِدٍ أَوْ عَامَيْنِ، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فِي سُبْحَتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَيُرَتِّلُ السُّورَةَ حَتَّى تَكُونَ أَطْوَلَ مِنْ أَطْوَلَ مِنْهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ام المومنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ مبارکہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کبھی بیٹھ کر نفلی نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ بس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات سے صرف ایک یا دو سال پہلے میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ترتیل سے سورت کی قرأت کرتے اور وہ طویل سے طویل تر ہو جاتی۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1423]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف من أجل عبد الله بن صالح كاتب الليث ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1425] »
اس حدیث کی سند میں عبداللہ بن صالح ضعیف ہیں، لیکن یہ دوسری صحیح سند سے بھی موجود ہے۔ دیکھئے: [مسلم 733] ، [ترمذي 372] ، [نسائي 1657] ، [أبويعلی 7055] ، [ابن حبان 2530]
الحكم: إسناده ضعيف من أجل عبد الله بن صالح كاتب الليث ولكن الحديث صحيح
حدیث نمبر: 1424 سنن دارمی
عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، مَالِكٌ ، الزُّهْرِيِّ ، السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ ، حَفْصَةَ
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَنْبأَنَا مَالِكٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عثمان بن عمر کے طریق سے بھی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث مروی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1424]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1426] »
اس روایت کا حوالہ پچھلی حدیث میں گذر چکا ہے۔ نیز دیکھئے: [الموطأ: صلاة الجماعة: ۲۲]
وضاحت
(تشریح احادیث 1422 سے 1424)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا آخری عمر میں بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنا کمزوری کی وجہ سے تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خاصیت تھی، جیسا کہ پچھلے باب میں گذر چکا ہے، نیز یہ فعل ہے اور پچھلے باب میں حدیث قولی کا ذکر گزر چکا ہے اور حدیث کے قواعد کی رو سے قول فعل پر مقدم ہوتا ہے، ان تمام دلائل کی روشنی میں بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنا کسی طرح سنّت نہیں ہو سکتا اور افضل کھڑے ہو کر ہی نماز پڑھنا ہے۔
واللہ اعلم
الحكم: إسناده صحيح