بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
لونڈی کے استبراء کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل لونڈی کے استبراء کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1211 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، فِي اسْتِبْرَاءِ الْأَمَةِ إِنْ لَمْ تَكُنْ تَحِيضُ، قَالَ: "خَمْسَةً وَأَرْبَعِينَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
طاؤوس رحمہ اللہ سے مروی ہے، اگر لونڈی کو حیض نہ آتا ہو تو اس کی استبراء کی مدت پینتالیس (45) دن ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1211]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1215] »
لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 226/4] و [مصنف 166/5] میں ہی اس کا شاہد موجود ہے۔
حدیث نمبر: 1212 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوقلابہ رحمہ اللہ نے کہا: تین مہینے اس کی مدت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1212]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1216] »
اس قول کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [بيهقي 450/7] و [مصنف ابن أبى شيبه 225/4]
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 1213 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: سَأَلْت الزُّهْرِيَّ عَنْ الرَّجُلِ يَبْتَاعُ الْجَارِيَةَ لَا تَبْلُغْ الْمَحِيضَ وَلَا تَحْمِلُ مِثْلُهَا، كَمْ يَسْتَبْرِئُهَا؟، قَالَ: "ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام اوزاعی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ آدمی نابالغ لونڈی خریدے جس کو نہ حیض آیا ہو اور نہ اس جیسی حاملہ ہو سکے، اس کی مدت استبراء کتنی ہو گی؟ فرمایا: تین ماہ۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1213]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسنادهما صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1217] »
اس قول کی سند صحیح ہے، اور رقم (952) میں گذر چکی ہے۔
الحكم: إسنادهما صحيح
حدیث نمبر: 1214 سنن دارمی
وقَالَ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ: "بِخَمْسَةٍ وَأَرْبَعِينَ يَوْمًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
یحییٰ بن ابی کثیر نے لونڈی کے استبراء رحم کی مدت 45 دن بتائی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1214]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1218] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: اثر رقم (953)۔
حدیث نمبر: 1215 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ بِشْرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: "بِشَهْرٍ"، سُئِلَ عَبْد اللَّهِ: بِأَيِّهِمَا تَقُولُ؟، قَالَ:"ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ أَوْثَقُ، وَشَهْرٌ يَكْفِي".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
یحییٰ بن بشر سے مروی ہے، عکرمہ رحمہ اللہ نے کہا: (اس کی مدت) ایک مہینہ ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: آپ کی کیا رائے ہے؟ فرمایا: تین مہینے احتیاطی مضبوط مدت ہے اور ایک مہینہ بھی کافی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1215]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات، [مكتبه الشامله نمبر: 1219] »
اس روایت کے رواۃ ثقہ ہیں۔
وضاحت
(تشریح احادیث 1210 سے 1215)
لونڈی کی مدتِ استبراء میں یہ دو قول مروی ہیں، کچھ علماء نے کہا آزاد عورت کی طرح تین ماہ کی مدت ہے، کچھ علماء نے کہا لونڈی ہونے کے ناتے اس پر حرہ کی آدھی مدت یعنی 45 دن کی مدت استبراء ہے۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: تین مہینے بہتر ہے اور ایک مہینہ کافی ہے، اور یہ اس لئے ہے کہ معلوم ہو جائے کہ حاملہ تو نہیں ہے، ایسی صورت میں اس سے ہمبستری جائز نہیں۔
نیز یہ کہ اتنی مدت میں اس لونڈی کے رحم کی صفائی ہو جائے گی اور دوسرے انسان کے جراثیم لگنے کا خطرہ بإذن اللہ نہیں رہے گا۔
واللہ اعلم
الحكم: رجاله ثقات