بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
عورت مرد کا ایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل عورت مرد کا ایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 772 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنْ الْجَنَابَةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں اور رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 772]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 776] »
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن دوسری کتب احادیث [صحيح بخاري 250] و [صحيح مسلم 319] میں صحیح سند سے مروی ہے جو متفق علیہ ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند موصلي 4412] ، [صحيح ابن حبان 1108] ، [مسند الحميدي 159]
الحكم: الحديث صحيح
حدیث نمبر: 773 سنن دارمی
جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ الْفَرَقُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے جو فرق تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 773]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 777] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔ نیز دیکھئے: [مسلم 329] ، [ابن ماجه 376]
وضاحت
(تشریح احادیث 771 سے 773)
«فرق» تانبے کے ٹب کو کہتے ہیں جس میں دس لیٹر کے قریب پانی سماتا تھا، اس حدیث سے میاں بیوی کا ایک ساتھ غسلِ جنابت کرنا ثابت ہوتا ہے، ایک صحیح روایت میں ہے کہ ہمارے ہاتھ ٹکراتے اور لوٹا یا پیالہ پکڑنے کے لئے چھینا جھپٹی ہوتی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہتے چھوڑو میں کہتی آپ چھوڑ دیجئے، یہ حسنِ معاشرت کا کتنا بہترین نمونہ ہے۔
الحكم: إسناده صحيح