بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 773 — عورت مرد کا ایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل عورت مرد کا ایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان حدیث 773
جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ الْفَرَقُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے جو فرق تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 773]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 777] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔ نیز دیکھئے: [مسلم 329] ، [ابن ماجه 376]
وضاحت
(تشریح احادیث 771 سے 773)
«فرق» تانبے کے ٹب کو کہتے ہیں جس میں دس لیٹر کے قریب پانی سماتا تھا، اس حدیث سے میاں بیوی کا ایک ساتھ غسلِ جنابت کرنا ثابت ہوتا ہے، ایک صحیح روایت میں ہے کہ ہمارے ہاتھ ٹکراتے اور لوٹا یا پیالہ پکڑنے کے لئے چھینا جھپٹی ہوتی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہتے چھوڑو میں کہتی آپ چھوڑ دیجئے، یہ حسنِ معاشرت کا کتنا بہترین نمونہ ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (772) باب پر واپس اگلی حدیث (774) →