بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سنت کی پیروی کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی مقدمہ سنت کی پیروی کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 96 سنن دارمی
أَبُو عَاصِمٍ ، ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْفَجْرِ، ثُمَّ وَعَظَنَا مَوْعِظَةً بَلِيغَةً ذَرَفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ، وَوَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَأَنَّهَا مَوْعِظَةُ مُوَدِّعٍ؟ فَأَوْصِنَا، فَقَالَ: "أُوصِيكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا، فَإِنَّهُ مَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ بَعْدِي فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسَنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ، عَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ وَإِيَّاكُمْ وَالْمُحْدَثَاتِ، فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ"، وقَالَ أَبُو عَاصِمٍ مَرَّةً:"وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ، فَإِنَّ كُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، پھر آپ نے بڑی مؤثر نصیحت فرمائی جس سے آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور دل لرز گئے، ایک شخص نے کہا یہ تو آخری الوداع کہنے والے کا وعظ ہے، پس آپ ہمیں وصیت فرما دیجئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اللہ سے ڈرنے اور سمع و طاعت (یعنی امیر کی بات سننے اور اس پر عمل کرنے) کی وصیت کرتا ہوں چاہے وہ (امیر) حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو، تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گا وہ بہت اختلاف دیکھے گا، پس تم میری سنت کو اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے کو لازم پکڑنا، ان کو دانتوں سے مضبوط پکڑ لینا، دین میں نئی باتوں سے (بدعات سے) بچنا اس لئے کہ ہر بدعت گمراہی ہے۔ ابوعاصم نے ایک مرتبہ کہا: «إِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُوْرِ» یعنی نئے کاموں سے بچنا اس لئے کہ ہر بدعت گمراہی ہے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 96]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 96] »
اس حدیث کو [ابوداؤد 4607] و [ترمذي 2676] و [ابن ماجه 42-44] و [البغوي 102] و [ابن حبان رقم 45-104/1] اور [أحمد 126/4] وغیرہم نے بسند صحيح ذکر کیا ہے۔
وضاحت
(تشریح حدیث 95)
اس حدیث میں تقویٰ اور اطاعتِ امیر کی وصیت اور اتباعِ سنّت کا حکم ہے۔
خلفائے راشدین کی فضیلت اور ان کی اتباع کا حکم ہے۔
بدعات و نئی باتوں سے اجتناب کا حکم ہے۔
اختلاف رونما ہونے کی پیشین گوئی اور نجات کے راستے کی نشاندہی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 97 سنن دارمی
أَبُو الْمُغِيرَةِ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، الزُّهْرِيِّ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: كَانَ مَنْ مَضَى مِنْ عُلَمَائِنَا يَقُولُونَ: "الِاعْتِصَامُ بِالسُّنَّةِ نَجَاةٌ، وَالْعِلْمُ يُقْبَضُ قَبْضًا سَرِيعًا، فَنَعْشُ الْعِلْمِ ثَبَاتُ الدِّينِ وَالدُّنْيَا، وَفِي ذَهَابِ الْعِلْمِ ذَهَابُ ذَلِكَ كُلِّهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام زہری رحمہ اللہ نے کہا: ہمارے اسلاف کہتے تھے سنت کی پیروی نجات (کا ذریعہ) ہے اور علم تیزی سے سمٹ جائے گا، علم کی بقا دین و دنیا کی بقا ہے اور علم کے مٹ جانے سے سب کچھ مٹ جائے گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 97]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 97] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ لیکن یہ امام زہری رحمہ اللہ کا قول ہے۔ دیکھئے: [شرح اعتقاد أهل السنة للالكائي 136] ، [حلية الأولياء 369/3] ، [الزهد لابن المبارك 817]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 98 سنن دارمی
أَبُو الْمُغِيرَةِ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، قَالَ: "بَلَغَنِي أَنَّ أَوَّلَ ذَهَابِ الدِّينِ تَرْكُ السُّنَّةُ، يَذْهَبُ الدِّينُ سُنَّةً سُنَّةً، كَمَا يَذْهَبُ الْحَبْلُ قُوَّةً قُوَّةً".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبدالله الدیلمی نے کہا ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ پہلے پہل دین کا اٹھنا سنت کے چھوڑنے کی وجہ سے ہو گا، دین ایک ایک سنت کے بدلے اٹھ جائے گا جس طرح رسی کی ایک ایک گرہ کھل جاتی ہے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 98]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 98] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المعرفة والتاريخ للفسوي 386/3] ، [شرح اعتقاد أهل السنة 127] ، [الإبانة لابن بطة 229] بعض نسخوں میں ہے: «إِنَّ أَوَّلَ ذَهَابَ الدِّيْنِ تَرْكُ السُّنَّةِ» ۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 99 سنن دارمی
أَبُو الْمُغِيرَةِ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، حَسَّانَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ، قَالَ: "مَا ابْتَدَعَ قَوْمٌ بِدْعَةً فِي دِينِهِمْ إِلَّا نَزَعَ اللَّهُ مِنْ سُنَّتِهِمْ مِثْلَهَا، ثُمَّ لَا يُعِيدُهَا إِلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حسان بن عطيہ نے کہا: جس قوم نے بھی اپنے دین میں بدعت ایجاد کی اللہ تعالی ان سے اسی کے مثل سنت اٹھا لیتا ہے، پھر وہ سنت اللہ تعالی قیامت تک واپس نہیں لائے گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 99]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 99] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [حلية الأولياء 73/6] ، [المعرفة 386/3] ، [شرح اعتقاد أهل السنة 129] ، [الإبانة لابن بطه 328] لیکن یہ موقوف روایت ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 96 سے 99)
یہ تمام روایات جو گرچہ ائمہ کرام کے اقوال ہیں، لیکن ان سے سنّت کی فضیلت، تمسک بالسنۃ کی اہمیت ثابت ہوتی ہے، نیز یہ کہ ایک بدعت ایجاد ہوتی ہے تو اسی طرح کی ایک سنّت معدوم ہو جاتی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 100 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "مَا ابْتَدَعَ رَجُلٌ بِدْعَةً إِلَّا اسْتَحَلَّ السَّيْفَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوقلابہ نے کہا: جس آدمی نے بدعت ایجاد کی تو اس نے تلوار (قتل) کو حلال کر دیا۔ (یعنی وہ قابل گردن زدنی ہے)۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 100]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 10] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الشريعة للآجري ص: 68] ، [طبقات ابن سعد 134/1/7] ، [شرح اعتقاد أهل السنة 247] ، [اعتصام للشاطبي 55/1] اور یہ ابوقلابہ کا قول ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 101 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "إِنَّ أَهْلَ الْأَهْوَاءِ أَهْلُ الضَّلَالَةِ، وَلَا أَرَى مَصِيرَهُمْ إِلَّا إِلَي النَّارَ، فَجَرِّبْهُمْ فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْهُمْ يَنْتَحِلُ قَوْلًا أَوْ قَالَ: حَدِيثًا فَيَتَنَاهَى بِهِ الْأَمْرُ دُونَ السَّيْفِ، وَإِنَّ النِّفَاقَ كَانَ ضُرُوبًا، ثُمَّ تَلَا: وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا مِنْ فَضْلِهِ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ الصَّالِحِينَ سورة التوبة آية 75، وَمِنْهُمْ مَنْ يَلْمِزُكَ فِي الصَّدَقَاتِ فَإِنْ أُعْطُوا مِنْهَا رَضُوا وَإِنْ لَمْ يُعْطَوْا مِنْهَا إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَ سورة التوبة آية 58، وَمِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيِقُولُونَ هُوَ أُذُنٌ قُلْ أُذُنُ خَيْرٍ لَكُمْ سورة التوبة آية 61 فَاخْتَلَفَ قَوْلُهُمْ وَاجْتَمَعُوا، فِي الشَّكِّ وَالتَّكْذِيبِ، وَإِنَّ هَؤُلَاءِ اخْتَلَفَ قَوْلُهُمْ وَاجْتَمَعُوا فِي السَّيْفِ، وَلَا أَرَى مَصِيرَهُمْ إِلَّا إِلَي النَّارَ"، قَالَ حَمَّادٌ: ثُمَّ قَالَ أَيُّوبُ عِنْدَ ذَا الْحَدِيثِ أَوْ عِنْدَ الْأَوَّلِ: وَكَانَ وَاللَّهِ مِنْ الْفُقَهَاءِ ذَوِي الْأَلْبَابِ: يَعْنِي أَبَا قِلَابَةَ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوقلابہ نے کہا کہ خواہشات کی پیروی کرنے والے گمراہ ہیں، میری رائے میں ان کا ٹھکانہ جہنم کے سوا کچھ نہیں، تجربے کے طور پر دیکھ لو جس نے بھی کوئی (نیا) قول یا بات اپنائی اس کا معاملہ قتل تک پہنچا ہے۔ بیشک نفاق کی بہت سی صورتیں ہیں، پھر انہوں نے یہ آیات تلاوت کیں: ان میں سے وہ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہمیں اپنے فضل سے مال دے گا تو ہم صدقہ وخیرات کریں گے اور نیکو کاروں میں سے ہو جائیں گے۔ (توبۃ 75/9)
اور ان میں سے وہ بھی ہیں جو خیرات کے مال کی تقسیم میں آپ پر عیب جوئی کرتے ہیں اگر انہیں اس میں سے کچھ مل جائے تو خوش اور نہ ملے تو فورا ہی ناراض ہوجاتے ہیں۔ (توبۃ 58/9)
اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو پیغمبر کو ایذا پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں وہ ہلکے کان کا ہے آپ کہہ دیجئے کہ وہ کان تمہارے بھلے کے لئے ہے۔ (توبۃ: 61/9) سو ان کی بات میں اختلاف ہو گیا اور شک و تکذیب پر انہوں نے اجتماع کر لیا، ان کا قول مختلف ہے اور یہ قتل کے مستحق ہیں، مجھے ان کا ٹھکانہ جہنم کے علاوہ کچھ نہیں لگتا۔ حماد نے کہا: پھر ایوب نے اس حدیث کو ذکر کرتے ہوئے کہا: اللہ کی قسم وہ (یعنی ابوقلابہ) بڑے ہوشیار سمجھدار فقہاء میں سے تھے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 101]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 101] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ محدثین میں سے صرف امام دارمی نے اسے ذکر کیا لیکن ابن سعد نے [طبقات 134/1/7] میں، آجری نے [الشريعة ص: 67] میں ذکر کیا ہے۔