بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 71 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "مَا سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَطُّ، فَقَالَ: لَا"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ: إِذَا لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ وَعَدَ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی چیز مانگی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے دینے سے انکار کیا ہو۔ امام دارمی ابومحمد نے کہا: ابن عیینہ نے بیان کیا اگر وہ چیز آپ کے پاس موجود نہ ہوتی تو دینے کا وعدہ فرما لیتے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 71]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 71] »
یہ روایت صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 6034] و [صحيح مسلم 2311] و [مصنف ابن ابي شيبة 11859] ، [ابويعلى 2001] ، [ابن حبان 6386]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 72 سنن دارمی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ ، أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، زَمْعَةَ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيِيًّا، لَا يُسْأَلُ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بڑے شرم والے تھے، کوئی بھی چیز آپ سے مانگی جاتی آپ اسے عنایت فرما دیتے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 72]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف زمعه، [مكتبه الشامله نمبر: 72] »
یہ حدیث اس سند سے زمعۃ کی وجہ سے ضعیف ہے اور ابوالشیخ نے [اخلاق النبى ص: 40] میں اور طبرانی نے [كبير 5920 - 78/6] میں اسی سند سے ذکر کیا ہے لیکن اس حدیث کا معنی و مطلب درست وصحیح ہے جیسا کہ گزر چکا ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف زمعه
حدیث نمبر: 73 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، رَجُلٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، قالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ الْعَرَبِ، قَالَ: زَحَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ وَفِي رِجْلِي نَعْلٌ كَثِيفَةٌ، فَوَطِئْتُ بِهَا عَلَى رِجْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَفَحَنِي نَفْحَةً بِسَوْطٍ فِي يَدِهِ، وَقَالَ:"بِسْمِ اللَّهِ أَوْجَعْتَنِي"، قَالَ: فَبِتُّ لِنَفْسِي لَائِمًا، أَقُولُ: أَوْجَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَبِتُّ بِلَيْلَةٍ كَمَا يَعْلَمُ اللَّهُ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا، إِذَا رَجُلٌ يَقُولُ: أَيْنَ فُلَانٌ؟، قَالَ: قُلْتُ: هَذَا وَاللَّهِ الَّذِي كَانَ مِنِّي بِالْأَمْسِ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ وَأَنَا مُتَخَوِّفٌ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّكَ وَطِئْتَ بِنَعْلِكَ عَلَى رِجْلِي بِالْأَمْسِ فَأَوْجَعْتَنِي، فَنَفَحْتُكَ نَفْحَةً بِالسَّوْطِ، فَهَذِهِ ثَمَانُونَ نَعْجَةً، فَخُذْهَا بِهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ بن ابی بکر نے عرب کے ایک آدمی سے روایت کیا (غزوہ) حنین کے دن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پریشانی میں مبتلا کر دیا، میرے پیروں میں بھاری جوتے تھے جن سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قدم مبارک دبا دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ہاتھ میں موجود کوڑے سے سرزنش کی اور فرمایا: بسم اللہ، تم نے مجھے تکلیف دیدی۔‏‏‏‏ راوی نے کہا میں پوری رات اپنے آپ کو ملامت کرتا رہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دکھ پہنچایا، الله ہی بہتر جانتا ہے کیسے میری رات کٹی، جب صبح ہوئی تو ایک آدمی پکارتا ہے فلاں آدمی کہاں ہے؟ میں نے سوچا یہ کل کی گستاخی کی وجہ سے پکار ہو رہی ہے۔ میں ڈرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم نے کل اپنے جوتے سے میرا قدم کچل کر مجھے تکلیف دی تو میں نے کوڑے سے تمہیں سرزنش کی تھی اس لئے لو یہ اسّی بھیڑیں انہیں اس سرزنش کے بدلے لے جاؤ۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 73]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في إسناده مدلسان: عبد الرحمن بن محمد المحاربي ومحمد بن إسحاق ولكن محمد بن إسحاق قد صرح بالتحديث فانتفت شهبة التدليس وأما المحاربي فقد عنعن وإبهام الصحابي لا يضر الحديث فكلهم عدول، [مكتبه الشامله نمبر: 73] »
اس حدیث کی سند میں تدلیس کے علاوہ قابل ردّ اور کوئی علت نہیں، صرف صحابی مجہول ہیں لیکن صحابی کی جہالت بھی ایسی علت نہیں جس سے حدیث کو ضعیف کہا جائے کیونکہ تمام صحابہ عدول ہیں، کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔
الحكم: في إسناده مدلسان: عبد الرحمن بن محمد المحاربي ومحمد بن إسحاق ولكن محمد بن إسحاق قد صرح بالتحديث فانتفت شهبة التدليس وأما المحاربي فقد عنعن وإبهام الصحابي لا يضر الحديث فكلهم عدول
حدیث نمبر: 74 سنن دارمی
يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، الزُّهْرِيِّ
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ، قَالَ: "مَا فِي الْأَرْضِ أَهْلُ عَشَرَةِ أَبْيَاتٍ إِلَّا قَلَّبْتُهُمْ، فَمَا وَجَدْتُ أَحَدًا أَشَدَّ إِنْفَاقًا لِهَذَا الْمَالِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام زہری رحمہ اللہ نے کہا کہ جبریل علیہ السلام نے فرمایا: روئے زمین پر کوئی دس گھر ایسے نہیں جن کو میں نے دیکھا نہ ہو لیکن کسی کو بھی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے زیادہ اس مال کو خرچ کرنے والا نہیں پایا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 74]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 74] »
یہ روایت کہیں اور نہ مل سکی اور اس کے تمام رواۃ ثقہ ہیں، اس کو امام زہری رحمہ اللہ نے مرسلاً روایت کیا ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 71 سے 74)
ان تمام روایات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سخاوت اور جود وکرم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، صحیحین کی روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے۔
دیکھئے: بخاری (3220)، مسلم (2308)۔
الحكم: رجاله ثقات غير أنه مرسل