أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، وَيُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ، فِي امْرَأَةٍ حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَفَرَّطَتْ حَتَّى حَاضَتْ، قَالَا: "تَقْضِي تِلْكَ الصَّلَاةَ إِذَا اغْتَسَلَتْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام حسن رحمہ اللہ نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو کوتاہی کرے، نماز کا وقت آئے نماز نہ پڑھے حتی کہ اسے حیض شروع ہو جائے، تو وہ نماز نہانے کے بعد قضا پڑھے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 912]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 916] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ حجاج: ابن منہال ہیں اور تخریج گذر چکی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح