بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 905 — نماز کے وقت میں کوئی عورت پاک ہو یا اسے حیض آئے
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل نماز کے وقت میں کوئی عورت پاک ہو یا اسے حیض آئے حدیث 905
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "إِذَا طَهُرَتْ الْمَرْأَةُ فِي وَقْتِ صَلَاةٍ، فَلَمْ تَغْتَسِلْ وَهِيَ قَادِرَةٌ عَلَى أَنْ تَغْتَسِلَ، قَضَتْ تِلْكَ الصَّلَاةَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: جب عورت نماز کے وقت پاک ہو اور استطاعت کے باوجود غسل نہ کرے تو وہ اس نماز کو قضا کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 905]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 909] »
امام حسن رحمہ اللہ تک اس روایت کی سند صحیح ہے۔ اس کو ابن ابی شیبہ نے [237/2] میں بسند ضعیف ذکر کیا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح إلى الحسن
← پچھلی حدیث (904) باب پر واپس اگلی حدیث (906) →