بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 904 — مٹیالا رنگ حیض کے بعد آئے تو اس کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل مٹیالا رنگ حیض کے بعد آئے تو اس کا بیان حدیث 904
قَالَ أَبُو مُحَمَّد: قَرَأْتُ عَلَى زَيْدِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ هُوَ ابْنُ أَنَسٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ الْمَرْأَةِ كَانَ حَيْضُهَا سَبْعَةَ أَيَّامٍ، فَزَادَتْ حَيْضَتُهَا، قَالَ: "تَسْتَظْهِرُ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: میں نے زید بن یحییٰ پر مالک بن انس کی روایت پڑھی اور ان سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جس کی مدت حیض سات دن ہو اور خون جاری رہے، تو انہوں نے فرمایا: تین دن مزید انتظار کرے گی۔ (یعنی دس دن تک حائضہ شمار ہو گی، پھر مستحاضہ کے حکم میں داخل ہو گی۔) [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 904]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 908] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ التمهيد 76/16] ، (818) پر یہ مسئلہ گذر چکا ہے۔
← پچھلی حدیث (903) باب پر واپس اگلی حدیث (905) →