بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 87 — نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا بیان حدیث 87
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، سُفْيَانُ ، عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: "مَا سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَذْكُرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ إِلَّا بَكَى".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عمر بن محمد نے اپنے والد سے روایت کیا کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ذکر کرتے سنا (دیکھا) وہ رو پڑتے تھے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 87]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 87] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [طبقات ابن سعد 84/2/2] و [المعرفة والتاريخ للفسوي 493/1]
وضاحت
(تشریح احادیث 84 سے 87)
اس روایت سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بے انتہا محبت و خلوص کا اندازہ ہوتا ہے کہ جب بھی ذکرِ حبیب ہوتا آنکھ چھلک پڑتی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یا کسی کی یاد میں رونا قابلِ مواخذہ نہیں، جیسا کہ آگے آنے والی احادیث سے بھی ثابت ہوتا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (86) باب پر واپس اگلی حدیث (88) →