بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 823 — زائد حیض والی (مستحاضہ) عورت کے غسل کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل زائد حیض والی (مستحاضہ) عورت کے غسل کا بیان حدیث 823
مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، خَالِدٌ ، أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: اسْتُحِيضَتْ امْرَأَةٌ مِنْ آلِ أَنَسٍ فَأَمَرُونِي، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: "أَمَّا مَا رَأَتْ الدَّمَ الْبَحْرَانِيَّ، فَلَا تُصَلِّي، فَإِذَا رَأَتْ الطُّهْرَ وَلَوْ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
انس بن سیرین نے کہا: آل انس میں سے ایک عورت کو استحاضہ کی بیماری لگی تو انہوں نے مجھے حکم دیا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مسئلہ دریافت کروں۔ انہوں نے جواب دیا کہ جب وہ بہت زیادہ سرخ خون دیکھے تو نماز نہ پڑھے اور جب دن کی کسی گھٹری میں طہر دیکھے تو غسل کرے گی اور نماز پڑھے گی۔ (یعنی تھوڑی سی دیر کو ہی حیض رک جائے تو غسل کر کے نماز پڑھے گی)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 823]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 827] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 286] ، [ابن أبى شيبة 128/1] ، [سنن البيهقي 340/1] و [المحلی لابن حزم 167/3]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (822) باب پر واپس اگلی حدیث (824) →