بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 58 — نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و جمال کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و جمال کا بیان حدیث 58
مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، أَبِي إِسْحَاق ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ إِضْحِيَانٍ، وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ وَإِلَى الْقَمَرِ، قَالَ: فَلَهُوَ كَانَ أَحْسَنَ فِي عَيْنِي مِنْ الْقَمَرِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چاندنی رات میں سرخ لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا، میں کبھی آپ کی طرف اور کبھی چودہویں کے چاند کی طرف دیکھتا اور میری نظر میں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چودہویں کے چاند سے زیادہ حسین تھے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 58]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف أشعث بن سوار ضعيف وهو متأخر السماع من أبي إسحاق، [مكتبه الشامله نمبر: 58] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے اور اسی سند سے یہ روایت [ترمذي 3812] ، [معجم الكبير 1842] ، [مستدرك الحاكم 186/4] ، [دلائل النبوة 196/1] میں مروی ہے لیکن اس کا شاہد صحیح سند سے [مسند ابي يعلى 1699] میں موجود ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف أشعث بن سوار ضعيف وهو متأخر السماع من أبي إسحاق
← پچھلی حدیث (57) باب پر واپس اگلی حدیث (59) →