بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 559 — رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر تبلیغ اور سنتوں کی تعلیم کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر تبلیغ اور سنتوں کی تعلیم کا بیان حدیث 559
أَبُو الْمُغِيرَةِ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، حَسَّانَ ، أَبِي كَبْشَةَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً، وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوکبشہ سلولی نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میرا پیغام لوگوں کو پہنچاؤ گرچہ ایک ہی آیت ہو، اور بنی اسرائیل کے واقعات تم بیان کر سکتے ہو، اس میں کوئی حرج نہیں، اور جس نے مجھ پر قصداً جھوٹ باندھا، اسے اپنے جہنم کے ٹھکانے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 559]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 559] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 214/2، 159، 202] ، [صحيح البخاري 3461] ، [ترمذي 2671] ، [مصنف عبدالرزاق 10157] ، [شرح معاني الآثار 128/4] و [مشكل الآثار 40/1، 169] اس سند میں ابوالمغيرة: عبدالقدوس بن حجاج اور حسان: ابن عطیہ ہیں۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (558) باب پر واپس اگلی حدیث (560) →