بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 49 — نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو فضیلت عطا کی گئی اس کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو فضیلت عطا کی گئی اس کا بیان حدیث 49
سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، لَيْثٍ ، الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَنَا أَوَّلُهُمْ خُرُوجًا، وَأَنَا قَائِدُهُمْ إِذَا وَفَدُوا، وَأَنَا خَطِيبُهُمْ إِذَا أَنْصَتُوا، وَأَنَا مُسْتَشْفِعُهُمْ إِذَا حُبِسُوا، وَأَنَا مُبَشِّرُهُمْ إِذَا أَيِسُوا، الْكَرَامَةُ وَالْمَفَاتِيحُ يَوْمَئِذٍ بِيَدِي، وَأَنَا أَكْرَمُ وَلَدِ آدَمَ عَلَى رَبِّي، يَطُوفُ عَلَيَّ أَلْفُ خَادِمٍ كَأَنَّهُمْ بَيْضٌ مَكْنُونٌ، أَوْ لُؤْلُؤٌ مَنْثُورٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:میں سب سے پہلے نکلنے والا ہوں (یعنی قبر سے) اور میں ان کا راہبر ہوں گا جب وہ (اللہ کی درگاہ میں) حاضر ہوں گے، اور میں ان کا خطیب ہوں گا جب وہ خاموش ہوں گے، اور میں جب وہ روک لئے جائیں گے ان کی شفاعت و سفارش کرنے والا ہوں اور جب مایوس ہو جائیں گے میں ہی خوشخبری سنانے والا ہوں، عز و شرف اور کنجیاں اس دن میرے ہی پاس ہوں گی اور آدم علیہ السلام کی اولاد میں اپنے رب کے نزدیک میں سب سے زیادہ معزز و مکرم ہوں، ہزاروں خادم میرے ارد گرد گھومیں گے گویا کہ وہ چھپائے ہوئے ہیرے اور بکھرے ہوئے موتی ہوں۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 49]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبي سليم، [مكتبه الشامله نمبر: 49] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ امام ترمذی نے [جامع 3614] میں ذکر کیا اور حسن غریب کہا ہے۔ بیہقی نے بھی [دلائل النبوة 484/5] میں روایت کیا ہے وہ بھی ضعیف ہے لیکن یہ صفات دیگر صحیح احادیث میں بھی موجود ہیں جیسا کہ اگلی احادیث میں آگے آ رہا ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبي سليم
← پچھلی حدیث (48) باب پر واپس اگلی حدیث (50) →