بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 455 — حدیث رسول کی توہین و تحقیر پر فوری سزا کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ حدیث رسول کی توہین و تحقیر پر فوری سزا کا بیان حدیث 455
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَ ابْنُ سِيرِينَ رَجُلًا بِحَدِيثٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ: قَالَ فُلَانٌ: كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ ابْنُ سِيرِينَ: "أُحَدِّثُكَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: قَالَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ: كَذَا وَكذَا، لَا أُكَلِّمُكَ أَبَدًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
قتادہ نے کہا: امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ایک آدمی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث بیان کی تو اس آدمی نے کہا: فلاں نے تو اس طرح کہا ہے؟ امام ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث سناتا ہوں اور تم کہتے ہو کہ فلاں فلاں نے یہ کہا ہے؟ میں تم سے کبھی بات نہ کروں گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 455]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل سعيد بن بشير، [مكتبه الشامله نمبر: 455] »
اس اثر کی سند حسن ہے، اور یہ روایت [مجمع الزوائد 1442] میں مذکور ہے۔
الحكم: إسناده حسن من أجل سعيد بن بشير
← پچھلی حدیث (454) باب پر واپس اگلی حدیث (456) →