بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3491 — جو شخص سو آیات سے ایک ہزار تک آیات پڑھے اس کی فضیلت
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل جو شخص سو آیات سے ایک ہزار تک آیات پڑھے اس کی فضیلت حدیث 3491
حدیث نمبر: 3491 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو النُّعْمَانِ ، وُهَيْبٌ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ: أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ مِائَةَ آيَةٍ، لَمْ يُحَاجَّهُ الْقُرْآنُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، وَمَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ مِائَتَيْ آيَةٍ، كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ خَمْسَ مِائَةِ آيَةٍ إِلَى الْأَلْفِ، أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ فِي الْآخِرَةِ"، قَالُوا: وَمَا الْقِنْطَارُ؟ قَالَ: اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی رات میں سو آیات پڑھے اس رات کو قرآن کریم اس کے خلاف جھگڑا نہیں کرے گا، اور جس نے رات میں دو سو آیات پڑھیں اس کے لئے رات بھر کی دعا و ذکر لکھا گیا، اور جس نے پانچ سو سے ہزار تک آیات پڑھیں تو آخرت میں اس کے لئے ایک قنطار ہو گا، لوگوں نے پوچھا: قنطار کیا ہے؟ کہا: بارہ ہزار (نیکیاں)۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3491]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لإرساله، [مكتبه الشامله نمبر: 3502] »
اس اثر کی سند مرسل ضعیف ہے۔ [مشكاة 2186] میں اس کو امام دارمی رحمہ اللہ کی طرف منسوب کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [تفسير الطبري 200/3]
الحكم: إسناده ضعيف لإرساله
← پچھلی حدیث (3490) باب پر واپس اگلی حدیث (3492) →