بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3365 — جو قرآن پڑھے اس کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل جو قرآن پڑھے اس کی فضیلت کا بیان حدیث 3365
حدیث نمبر: 3365 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي حمزة، عَنْ إِبْرَاهِيمَ: وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا سورة البقرة آية 269، قَالَ: "الْفَهْمَ بِالْقُرْآنِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے اس آیت: « ﴿وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ . . . . . .﴾ » [البقره: 269/2] میں حکمت سے مراد قرآن کی فہم ہے۔ یعنی: جو شخص حکمت اور سمجھ دیا جائے وہ بہت ساری بھلائی دیا گیا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3365]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3376] »
اس اثر کی سند ابراہیم رحمہ اللہ تک موقوف اور ضعیف ہے۔ دیکھئے: [تفسير ابن جرير الطبري، آيت مذكوره 90/3] ۔ ابن وکیع نے کہا: «اَلْحِكْمَةَ: هِيَ الْفَهْمُ» ۔ ابوحمزہ کانام میمون القصاب الاعور ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف إلى إبراهيم
← پچھلی حدیث (3364) باب پر واپس اگلی حدیث (3366) →