بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 331 — علم اور عالم کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ علم اور عالم کی فضیلت کا بیان حدیث 331
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ بَحِيرٍ بن سعد، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، قَالَ: "النَّاسُ عَالِمٌ وَمُتَعَلِّمٌ، وَمَا بَيْنَ ذَلِكَ هَمَجٌ لَا خَيْرَ فِيهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
خالد بن معدان نے فرمایا: لوگ یا تو عالم ہیں یا متعلم، اور ان دونوں کے درمیان جو ہیں وہ رذیل لوگ ہیں، جن میں کوئی خیر نہیں۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 331]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير بن أبي عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 332] »
اس اثر کی سند میں محمد بن کثیر بن ابی عطاء ضعیف ہیں، لیکن اس کا شاہد موجود ہے اس لئے معنی صحیح، اور اس کی نسبت معدان کی طرف درست ہے۔ دیکھے: [الزهد لأحمد ص: 136] ، [جامع بيان العلم 114] ، [مجمع الزوائد 503، 505]
الحكم: إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير بن أبي عطاء
← پچھلی حدیث (330) باب پر واپس اگلی حدیث (332) →