بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3304 — کوئی آدمی اپنے غلام کو اپنی موت کے وقت آزاد کر دے اور اس کا کوئی اور مال نہ ہو
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل کوئی آدمی اپنے غلام کو اپنی موت کے وقت آزاد کر دے اور اس کا کوئی اور مال نہ ہو حدیث 3304
حدیث نمبر: 3304 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الْوَلِيدِ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةُ ، الْحَسَنِ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ الْحَسَنِ:"أَنَّ رَجُلًا اشْتَرَى عَبْدًا بِتِسْعِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، فَأَعْتَقَهُ وَلَمْ يَقْضِ ثَمَنَ الْعَبْدِ، وَلَمْ يَتْرُكْ شَيْئًا، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَسْعَى الْعَبْدُ فِي ثَمَنِهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے: ایک آدمی نے سات سو درہم میں غلام خریدا، پھر اسے آزاد کر دیا اور غلام کی قیمت بھی ادا نہیں کی، اور کوئی اور مال بھی نہیں چھوڑا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں کہا: اپنی قیمت کے مطابق غلام محنت مزدوری کرے گا۔ (یعنی اتنی قیمت ادا کر کے آزاد ہو جائے گا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3304]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى علي، [مكتبه الشامله نمبر: 3315] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، اور ابوالولید کا نام ہشام بن عبدالملک الطیالسی ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16766] ، [ابن منصور 415]
الحكم: إسناده صحيح إلى علي
← پچھلی حدیث (3303) باب پر واپس اگلی حدیث (3305) →