بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3303 — کوئی آدمی اپنے غلام کو اپنی موت کے وقت آزاد کر دے اور اس کا کوئی اور مال نہ ہو
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل کوئی آدمی اپنے غلام کو اپنی موت کے وقت آزاد کر دے اور اس کا کوئی اور مال نہ ہو حدیث 3303
حدیث نمبر: 3303 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ:"فِي رَجُلٍ أَعْتَقَ غُلَامَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَلَيْسَ لَهُ غَيْرُهُ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، قَالَ: يَسْعَى لِلْغُرَمَاءِ فِي ثَمَنِهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ نے اس شخص کے بارے میں کہا جو اپنی موت کے وقت اپنے غلام کو آزاد کر دے، اور اس کے پاس غلام کے علاوہ اور کوئی مال بھی نہ ہو، اور اس کے اوپر قرض بھی ہو، شعبی رحمہ اللہ نے کہا: اپنی قیمت کے مطابق وہ قرض خواہوں کے لئے محنت مزدوری کرے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3303]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل أبي بكر بن عياش، [مكتبه الشامله نمبر: 3314] »
ابوبکر بن عياش کی وجہ سے اس اثر کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16760] ، [ابن منصور 414، 416]
الحكم: إسناده حسن من أجل أبي بكر بن عياش
← پچھلی حدیث (3302) باب پر واپس اگلی حدیث (3304) →