بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3262 — وصیت کی تنفیذ میں ابتداء کس وصیت سے کریں
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل وصیت کی تنفیذ میں ابتداء کس وصیت سے کریں حدیث 3262
حدیث نمبر: 3262 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ "فِي الَّذِي يُوصِي بِعِتْقٍ، وَغَيْرِهِ فَيَزِيدُ عَلَى الثُّلُثِ، قَالَ: بِالْحِصَصِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عمرو بن دینار نے کہا: جو آدمی آزاد کرنے کی اور دیگر کوئی اور وصیت کرے جو ثلث سے زیادہ ہو تو (ثلث میں سے ہی) حصص تقسیم ہوں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3262]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3273] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16748] ۔ ابوالنعمان: محمد بن الفضل ہیں۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (3261) باب پر واپس اگلی حدیث (3263) →