بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 322 — خواہشات سے پرہیز کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ خواہشات سے پرہیز کرنے کا بیان حدیث 322
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، زَائِدَةُ ، الْأَعْمَشِ ، مُسْلِمٍ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، وقَالَ مَسْرُوقٌ:"الْمَرْءُ حَقِيقٌ أَنْ يَكُونَ لَهُ مَجَالِسُ يَخْلُو فِيهَا، فَيَذْكُرُ ذُنُوبَهُ، فَيَسْتَغْفِرُ اللَّهَ تَعَالَى مِنْهَا"..
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
مسلم بن صبیح نے کہا: مسروق رحمہ اللہ نے فرمایا: آدمی کو چاہیے کہ اس کے لئے ایسے اوقات و مجالس ہوں جن میں وہ اپنے گناہوں کو یاد کرے اور اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت طلب کرے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 322]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 323] »
اس روایت کی سند بھی موقوف ہے، لیکن اس روایت کو ابن ابی شیبہ نے [مصنف 16720] میں صحیح سند سے ذکر کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [حلية الأولياء 97/2]
وضاحت
(تشریح احادیث 317 سے 322)
ان روایات میں نفس کی پیروی سے بچنے، نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے اور اچھے عمل کرنے کی ترغیب ہے۔
← پچھلی حدیث (321) باب پر واپس اگلی حدیث (323) →