بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3183 — کیا ولاء میں عورتوں کا بھی حق ہے؟
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان کیا ولاء میں عورتوں کا بھی حق ہے؟ حدیث 3183
حدیث نمبر: 3183 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ رَجُلٍ كَاتَبَ عَبْدًا لَهُ، ثُمَّ مَاتَ وَتَرَكَ وَلَدًا رِجَالًا وَنِسَاءً، قَالَ: "لِلذُّكُورِ دُونَ الْإِنَاثِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
منصور نے کہا: میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے پوچھا: ایک آدمی نے اپنے غلام سے مکاتبت کی پھر انتقال کر گیا اور اپنے پیچھے عورت مرد وارثین چھوڑے؟ انہوں نے کہا کہ: وہ صرف مردوں کا حصہ ہو گا عورتوں کا نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3183]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3194] »
اس روایت کی سند ابراہیم رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11557] ، [البيهقي 341/10] ۔ اس اثر کی سند میں منصور: ابن المعتمر، اسرائیل: ابن یونس، عبید الله: ابن موسیٰ ہیں۔
وضاحت
(تشریح احادیث 3177 سے 3183)
یعنی مقررہ رقم جو غلام مکاتبت کے مطابق ادا کرے اس کے وارث مرد ہوں گے عورتیں نہیں ہوں گی۔
الحكم: إسناده صحيح إلى إبراهيم
← پچھلی حدیث (3182) باب پر واپس اگلی حدیث (3184) →